• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605548

    عنوان: کھانے کے شروع میں اور اخیر میں مسنون دعاوٴں کا اہتمام کرنا چاہیے 

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ اللہ کا ذکر کرکے کھانا کھانے سے نور بنتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 605548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:876-709/N=12/1442

     کھانے کے شروع میں اور اخیر میں مسنون دعاوٴں کا اہتمام کرنا چاہیے اور اگر کوئی شخص کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو جب یاد آئے تو بِسْمِ اللّٰہ أَوَّلَہ وَآخِرَہ پڑھے، باقی کھانے کے دوران مستقل ذکر کا حکم نہیں ہے؛ بلکہ اچھی باتوں اور سلف صالحین کے واقعات کا تذکرہ کیا جائے، بالکل خاموش ہوکر کھانا نہ کھایا جائے کہ یہ اہل عجم کا طریقہ ہے؛ البتہ کھانے کی عمدگی پر اگرگاہے گاہے الحمد للّٰہ یا اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ کہہ لیا جائے تو اس میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند