• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605465

    عنوان:

    حضوراکرمﷺکوکون سا کدو پسند تھا؟

    سوال:

    ہمارے پیارے نبی حضرتِ محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کوکون سا کدو پسند تھا؟کیوں کہ کدوکی توکئی اَقسام کے ہیں۔ مثلاً: گھیاکدو،حلوہ کدو،لوکی کوبھی کدو کہتے ہیں۔براہِ کرم اس بارے میں میری راہ نمائی فرمادیجیے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوب جزائے خیر عطافرمائے ۔ امین

    جواب نمبر: 605465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1194-931/B=01/1443

     حدیث میں اس کدو کے لئے ”دُبَّاء“ کا لفظ آتا ہے اور یہ لوکی کو کہتے ہیں جو لانباں ہوتا ہے۔ گھیا کدو یا پیلا گول کدو جس کو کدو کہتے ہیں، وہ مراد نہیں۔ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند