• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605065

    عنوان:

    کیا ایک عورت چار مردوں کو جہنم میں لے جائے گی؟

    سوال:

    رسول پاک ﷺ نے فرمایا ۔ مجھے جب میراج پر لے جایا گیا میں دیکھا کہ میری امت کی بہت سی عورتیں سخت عذاب سے مبتلا تھی اُن کے سر کے بال جہنم کے دیواروں سے بندھے ہوئے تھے ۔ یہ وہ عورتیں تھی جو اپنے سر کے بال دوسرے مردوں سے نہیں چھپاتی تھی قیامت کے دن پردے کا سوال کیا جائیگا تو 1 عورت 4 جنّتی مردوں کو لیکر جائیگی ۔ 1 باپ ، 2 بھائی ، 3 شوہر ، 4 بیٹا، اسی حدیث کا دلیل مانگا جا رہا ہے مُجھ سے ۔مہربانی کرکے دلیل مجھے بھیجیں۔

    جواب نمبر: 605065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 831-848/M=01/1443

     اس طرح کے عذاب پر مشتمل روایت کو علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے ”الکبائر“ میں الکبیرة السابعة والأربعون، نشوز المرأة علی زوجہا کے تحت بغیر سند کے ذکر کیا ہے، لیکن ایک عورت کے چار جنتی مردوں (باپ، بیٹا، شوہر، بھائی) کو جہنم میں لے جانے کی صراحت کسی روایت میں نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند