• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 604527

    عنوان:

    كیا پانی پیتے وقت سر ڈھكنا سنت ہے؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا پانی پیتے وقت بیٹھنا اور سر ڈھانپنا سنت ہے؟اگر ہاں تو حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔ لوگ بحث کرتے ہیں کہ یہ سب صرف ضعیف احادیث ہیں، توضعیف حدیث کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 604527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1055-717/B=11/1442

     کھانے پینے کے وقت، بیت الخلاء جانے کے وقت، بیوی کے پاس جاتے وقت سر کا ڈھکنا احادیث میں مذکور ہے لہٰذا یہ سنت و مستحب ہے۔ فضائل اعمال کے سلسلہ میں ضعیف، مُرسَل، موقوف تمام حدیثوں پر عمل کرنا بالاتفاق تمام محدثین کے نزدیک جائز ہے، اس میں بحث کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند