• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 604211

    عنوان:

    قرآن پڑھ كر ایصال ثواب کرنے پر دعوت كی ترغیب دینا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میرے مکتب میں بیس مقامی بچے حفظ کرتے ہیں اب کوئی قرآن خوانی کے لئے بچے لینے آتا ہے تو میں نہیں بھیجتا کوئی ضد کرتا ہے تو میں کہ دیتا ہوں ان بچوں کی دعوت کردو یا ان کو قرآن دلادو یا ان کی ضرورت کا سامان دلادو یہی قرآن خوانی ہے یہ بچے جو کچھ پڑھنیگے آپ کے مرحوم کو ثواب پہنچ جائے گا چنانچہ کوئی مٹھائی دے جاتا ہے تو وہ بچوں میں تقسیم کردی جاتی ہے کوئی پیسے دے جاتا ہے تو میں بچوں کو کھانا بنا کر کھلا دیتا ہوں میرا یہ عمل کیسا ہے ۔

    جواب نمبر: 604211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 734-617/D=10/1442

     مناسب عمل ہے لیکن تھوڑی احتیاط یہ برتیں کہ بچوں کے پڑھ کر ایصال ثواب کرنے کے بدلہ اور مقابلہ میں دعوت کرنے یا مٹھائی لانے کی بات نہ کریں؛ بلکہ اپنے طریقے پر ایصال ثواب کرا دینے کی بات ذکر کردیں اور مدرسہ میں طلبہ کی دعوت کرنے وغیرہ امور کی ترغیب اس طور پر دلائیں کہ اس سے ثواب الگ سے ملے گا آپ جب چاہیں دعوت وغیرہ کرسکتے ہیں آج ہی اس کا وعدہ کرنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند