• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 604151

    عنوان:

    اذان كے الفاظ كو ضرورت سے زیادہ كھینچنا سنت كے خلاف ہے؟

    سوال:

    موَذن الفاظ اتنا کھینچتے ہیں کہ اگر بعینہ کاغذ پر منتقل ہوں تو الفاظ عجیب ہوں گے ؟ کیا ایسا کرنا موافق سنت ہے ؟ انوار احمد کراچی پاکستان

    جواب نمبر: 604151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 865-608/B=09/1442

     ضرورت سے زیادہ الفاظ کا اذان میں کھینچنا سنت کے خلاف ہے۔ موذن کو پیار و محبت کے ساتھ اذان سنت کے مطابق کہنے کا طریقہ سکھانا چاہئے تاکہ آئندہ وہ سنت کے مطابق صحیح طریقہ پر اذان دیا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند