• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 604003

    عنوان:

    فرض نماز کی صف میں کھڑے ہو کر مسواک کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    اگر نماز سے پہلے وضو میں مسواک کر لی گئی ہو پھر کیا جماعت کی فرض نماز سے پہلے صف میں کھڑے ہو کر مسواک کرنا سنت عمل ہے ؟ نیز یہ عمل کس درجہ تک صحیح ہے ، وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً کثیرا

    جواب نمبر: 604003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 833-895/B=01/1443

     حضرات شوافع کے نزدیک مسواک وضو اور نماز دونوں کی سنت ہے، لہٰذا وہ صف میں کھڑے ہوکر نماز سے پہلے مسواک کرتے ہیں۔ احناف کے یہاں مسواک وضو کی سنت ہے، لہٰذا وضو کرتے وقت جو مسواک کرلی وہ کافی ہے پھر نماز میں مسواک کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند