• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 603712

    عنوان:

    كیا مؤمن کی مثال نكیل پكڑے اونٹ كی طرح ہے؟

    سوال:

    مؤمن کی مثال نکیل پڑے اونٹ کی طرح ہے ۔ کیا یہ بات صحیح حدیث سے ثابت ہے ؟ اگر ہے تو اس حدیث کا صحیح مفہوم کیا ہے ؟ برائے مہربانی اس حدیث کا عربی خط مع اردو ترجمہ بھی ارسال کریں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 603712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:652-447/sd=8/1442

     سنن ابن ماجہ کی ایک لمبی حدیث کے آخر میں یہ جملہ ہے: فانما الموٴمن کالجمل الأنف حیث ماقید انقاد۔ترجمہ : مومن نکیل والے اونٹ کی طرح ہے، اس کو جس طرف لے چلو چل پڑتا ہے، یعنی : مومن کی شان یہ ہونی چاہیے کہ اطاعت کے لیے اپنی ذات کو اللہ تعالی کے سپرد کردے اور رضائے الٰہی جدھر لے چلے ادھر چلنے میں گریز نہ کرے ، جس طرح اونٹ اپنی تواضع اور انکساری کی وجہ سے ہر کسی کے ہاتھ میں اطاعت شعار ہوتا ہے، اسی طرح مومن کو بھی اللہ تعالی کے احکام کا ہر حال میں پابند ہونا چاہیے (مستفاداز تکمیل الحاجة شرح ابن ماجہ، ص: ۹۳، زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند