• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 603197

    عنوان:

    سجدہ كرنے كے طریقے پر كوئی روایت نقل فرمادئیں

    سوال:

    عرض یہ ہے کہ سجدہ میں جانے کا طریقہ فقہ حنفی کی کتابوں میں لکھا ہے کہ پہلے گھٹنے پھر ہاتھ پھر ناک پھر پیشانی رکھے اور اٹھنے میں اس کے برعکس تو اس میں گھٹنے پہلے رکھے یا ہاتھ اس کے متعلق تو دونوں طرح کی روایت موجود ہے مجھے معلوم کرنا ہے کہ ناک پہلے رکھے یا پیشانی اس پر کوئی روایت آپ اکابر کی نظر میں ہو تو بندہ کی رہنمائی فرماکر ممنون و مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 603197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 662-452/B=07/1442

     عن أبي حمیدٍ الساعدی، ”أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان إذا سجد أمکن (۱) أنفہ (۲) وجبہتَہ الارض۔ (رواہ الترمذی: 1/61) اور ہدایہ میں ہے: وسجد علی أنفہ وجبہتہ لان النبی صلی اللہ علیہ وسلم واظب علیہ۔ شرح عنایہ میں ہے: (سجد علی أنفہ وجبہتہ) تقدیم الانف علی الجبہة باعتبار ان الانف اقرب الی الارض فیضعہ اولاً۔ شرح العنایة علی حامش فتح القدیر: (1/303)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند