• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 603045

    عنوان:

    نومولود بچے کے کان میں اذان اور تکبیر دینے کے بعد سورہ اخلاص پڑھنے کی کیا حیثیت ہے ؟

    سوال:

    ایک مفتی صاحب کا بیان سننے کا موقعہ ہوا ، مفتی صاحب فرما رہے تھیں کہ اگر کوئی بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر کہے اس کے بعد سورہ اخلاص پڑھے ، اس سے کیا ہوتا ہے کہ بچہ زندگی بھر زنا سے محفوظ رہے گا ، اس کی حیثیت کیا ہے ؟ اس کو واضح فرما دیں ۔ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 603045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 663-467/H=06/1442

     اذان و تکبیر کے علاوہ اس موقعہ پر سورہٴ اخلاص پڑھنے کا حکم اور اس کی مذکورہ فی السوال تاثیر ہم نے کہیں دیکھی نہیں جن مفتی صاحب نے بیان کیا ہے ان سے حوالہ لکھواکر بھیجئے تب ان شاء اللہ اس پر مزید غور کرلیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند