• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 602888

    عنوان:

    كیا یہ حدیث ہے ’’دین كی مجلس میں تھوڑی دیر بیٹھنا سو مریضوں كی عیادت سے بہتر ہے؟ ‘‘

    سوال:

    تبلیغی ساتھی نے کہاحدیث کے حوالہ دیکر کہ دین کی مجلس میں تھوڑی دیر بیٹھنے سے سو مریضوں کی عیادت کرنے کے برابر اور سو جنازں کے ساتھ شرکت کرنے کے برابر ہے (یعنی ثواب ملے گا) کیا ایسی کوئی حدیث ہے کیا یہ صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 602888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 585-388/B=06/1442

     ان الفاظ کے ساتھ تو کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری؛ البتہ یہ الفاظ حدیث میں آئے ہیں۔ عن ابن عباس قال: تَدَ ارَسُ الْعِلْمِ سَاعَةً مِنَ اللَّیْلِ خَیْرٌ مِنْ إحْیَاءِ ہَا یعنی رات کے تھوڑے حصہ میں علم دین کا سیکھنا اور سکھانا پوری رات عبادت کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ (مشکاة شریف: 36)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند