• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 602578

    عنوان:

    کیا صدقہ دینے سے عمر بڑھتی ہے ؟

    سوال:

    کیا صدقہ دینے سے عمر بڑھتی ہے ؟ اور کیا عمر میں برکت پڑتی ہے ہے یا پھر عمر بھڑ جاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 602578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 443-374/M=06/1442

     جی ہاں بعض روایت میں ہے کہ صدقہ دینے سے عمر بڑھتی ہے۔ عن کثیر بن عبد اللہ المُزَني عن أبیہ عن جدّہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”إنَّ صَدَقَةَ الْمُسْلِمِ تَزِیْدُ فِی الْعُمُرِ، وَتَمْنَعُ مِیْتَةَ السَّوْءِ وَیُذْہِبُ اللّٰہُ بِہَا الْکِبْرَ وَالْفَخْرَ“ (المعجم الکبیر للطبرانی الجزء ۱۷، الصفحة ۲۲، رقم: ۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند