عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 602544
كیا زمین سے آسمان تك پانچ سو سال کی مسافت ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ حدیث میں ہے کہ زمین سے آسمان تک پانچ سو سال کی مسافت ہے اور ہر آسمان کی مسافت یہی ہے لیکن سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ یہ کائنات بہت بڑی ہے اس کائنات میں اربوں سال کی مسافت ہے تو پھر اس حدیث سے کیا مراد ہے آپ کی مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ۔
جواب نمبر: 602544
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:473-417/N=7/1442
روایات میں زمین سے آسمان تک اور ہر دو آسمان کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت بیان کی گئی ہے اور آپ کہتے ہیں کہ سائنس ہمیں اس کے خلاف بتاتی ہے، یہ گول مول بات ہے،آپ صاف صاف بتائیں کہ سائنس اس کے خلاف کیا بتاتی ہے؟ یعنی: سائنس کی نظر میں آسمان اور زمین کے درمیان اور ہر دو آسمان کے درمیان کتنی مسافت ہے؟ نیز سائنس نے وہ تحقیق کس طرح کی ہے؟ اور سائنس نے مسافت میں معیار کس چیز کی چال اور رفتار کو بنایا ہے؟یہ تمام باتیں تفصیل کے ساتھ لکھ کر سوال کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند