عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 602065
كیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی بھی نازل ہوگی؟
میرا سوال یہ ہے کہ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دوبارا نزول ہوگا، تو کیا ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آئے گی اس دورانیے میں،، کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ تو بحثیت امتی نازل ہوں گے ۔ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 602065
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 467-346/H=05/1442
فتاویٰ محمودیہ میں بحوالہٴ کتب مفصل و مدلل کلام ہے۔
(۶) حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام پر وحی آئے گی یا نہیں؟ جواب نمبر (۶) ان (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کے لئے جدید وحی کی ضرورت نہ ہوگی اھ (مختصراً ص: ۵۶و ص: ۶۴، مطبوعہ دارالمعارف دیوبند جلد: ۲۱) ۔ الغرض وحی آنے میں کچھ مانع نہیں ؛ البتہ وہ شریعت محمدیہ کے احکام ہی کی تنفیذ فرمائیں گے اگرچہ بحیثیت امتی نازل ہوں گے مگر ان کی نبوت سلب نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند