• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 601845

    عنوان: حضرت جبریل علیہ السلام سے متعلق ایك حدیث كی تحقیق

    سوال:

    یہ حدیث معلوم کرنا چاہتا ہوں جس میں حضور صل۔ نے حضرت جبریل امین سے پوچھا تھا کہ جبریل میرے دنیا سے جانے کے بعد بھی تم دنیا میں آوگے؟

    جواب نمبر: 601845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 443-321/B=05/1442

     آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وحی الٰہی لے کر تو دنیا میں حضرت جبرئیل تشریف نہیں لائیں گے؛ البتہ مخصوص مواقع پر جیسا کہ شب قدر میں ان کا نزول قرآن پاک سے ثابت ہے چنانچہ تنزّل الملائکة والرّوح میں صراحت شب قدر جیسی مبارک رات میں نزول فرمانے کی ملتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند