• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 601543

    عنوان:

    میت کو دفنانے کی حدیث

    سوال:

    کیا ایسی کوئی حدیث ہے کے میت کو تیسری اذان گزرنے سے پہلے دفنا دیا جائے دراصل ہمارے علاقے کے مشہور امام جو کہ مدرسے کے ہیڈ بھی ہیں ان کی بیوی کا انتقال ہوا تو غسل اور کفن اور نماز کے بعد ان کو یہاں نہیں دفنایا گیا بلکہ اُن کے گاؤں لے جایا گیا جس سے لوگوں میں خوب باتیں ہو رہی ہیں، تو کسی نے یہ حدیث سے دلیل دی کہ کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ تیسری اذان نہ ہونے پائے دفنانے میں۔

    برائے مہربانی مجھے اس حدیث کے بارے میں بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ امام صاحب کا ایسا کرنا صحیح ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 601543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:377-292/L=5/1442

     حدیث سے اتنی بات ثابت ہے کہ میت کی تدفین میں جلدی سے کام لینا چاہیے اور جس قدر جلد ہوسکے تدفین سے فارغ ہوجانا چاہیے ،یہ بات کی میت کو تیسری اذان گزرنے سے پہلے دفنادیا جائے بے اصل ہے ،اسی طرح نماز کے بعد وہیں دفن کرنا چاہیے دفن کے لیے دوسری جگہ لے جانا مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند