• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 601330

    عنوان:
    كیا حضرت  عیسیٰ علیہ السلام نے یہ دعا فرمائی تھی کہ ان کو امت محمدیہ میں شامل کر دیا جائے ؟

    سوال:

    آپ نے سوال نمبر30051 کے جواب میں فتوی نمبعر 615-68-1432 میں فرمایا ہے حضرت عیسیٰ نے دعا کی تھی کہ ان کو امت محمدیہ میں شامل کر دیا جائے ان کی دعا قبول ہوئی ۔۔۔ براہ مہربانی اس کا حوالہ عنائت فرمائیں جہسں پر اس دعا کا ذکر ہے ۔

    جواب نمبر: 601330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 231-57T/D=04/1442

     بعض کتابوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اس طرح دعا کرنا اور ان کی دعا کا قبول ہونا مذکور ہے لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اس طرح کی دعا کرنا اور قبولیت دعا کا تذکرہ صراحت کے ساتھ کسی حدیث کی روایت میں نہیں ملا ۔ حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں یہ لکھا ہے لیکن حدیث کی روایت یا اس کے مصدر کا ذکر نہیں کیا مزید یہ کہ اس بات کو مرجوح قرار دیا ہے اور قیل سے ذکر کیا ہے۔

    قال العلماء الحکمة في نزول عیسیٰ دون غیرہ من الأنبیاء الرد علی الیہود فی زعمہم أنہم قتلوہ فبین اللہ تعالی کذبہم وأنہ الذی یقتلہم أو نزولہ لدنو أجلہ لیدفن فی الارض إذ لیس لمخلوق من التراب أن یموت فی غیرہا ”وقیل إنہ دعا اللہ لما رأی صفة محمد وأمتہ أن یجعلہ منہم فاستجاب دعاء ہ وأبقاہ حتی ینزل فی آخر الزمان مجددا لأمر الإسلام فیوافق خروج الدجال فیقتلہ والأول أوجہ“ ۔ (فتح الباری لابن حجر: ۶/۴۹۳) دارالمعرفة بیروت ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند