• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 601318

    عنوان:

    دایاں ہاتھ خرچ كرے اور بائیں كو خبر نہ ہو كا مطلب

    سوال:

    ایک حدیث کا کچھ حصہ ہے کہ وہ شخص کسی کو جس نے اللہ کے لئے کچھ دیا پھر چھپایا یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہیں ہوا کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا- تو لوگوں سے تو چھپا لیں گے پر بائیں ہاتھ سے چھپانے کا مطلب کیا ہے؟

    جواب نمبر: 601318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:281-262/sd=6/1442

     حدیث میں بائیں ہاتھ سے چھپانے کی تعبیر مبالغہ کے طور پر استعمال کی گئی ہے، یعنی زیادہ سے زیادہ چھپاکر صدقہ کرو، حدیث میں اخفا کے اعلی درجہ کا بیان ہے ۔ دائیں اور بائیں ہاتھ کا لفظ اس لیے استعمال کیا ؛ کیونکہ دایاں ہاتھ، بائیں کے قریب ہے ۔

    قال العثمانی : وذکر الیمین والشمال مبالغة فی الاخفاء والاستتار بالصدقة ، وضرب المثل بہما لقرب الیمین من الشمال وملازمتہا لہا ۔ ( فتح الملہم : ۱۲۱/۶، کتاب الزکاة، دار الضیاء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند