• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 600746

    عنوان:

    جمعہ كے دن سورہٴ كہف كس وقت پڑھی جائے؟

    سوال:

    حدیث میں جمعہ کے دن سورة کہف پڑھنے کی فضیلت آئی ہے معلوم یہ کرنا ہے کہ سورة کہف کے پڑھنے کا صحیح وقت کونسا ہے کچھ علماء کہتے ہیں کہ جمعرات کو غروب آفتاب سے جمعہ کی غروب آفتاب تک پڑھ سکتے ہیں اور کچھ علماء جمعہ کے دن فجر کا وقت شروع ہونے سے لیکر غروب سے پہلے پہلے پڑھنے کو کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حدیث میں یوم الجمعہ کے الفاظ ہے ۔ جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 600746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 243-178/B=03/1442

     احادیث میں کسی خاص وقت کی نشاندہی اور فضیلت نہیں بیان کی گئی ہے۔ خواہ جمعہ سے پہلے پڑھے یا جمعہ کی نماز کے بعد پڑھے، یا عصر بعد پڑھے یا جمعرات کا دن گذر جانے کے بعد جمعہ کی شب میں پڑھے، ہر صورت میں اس کے ثمرات و برکات کو حاصل کرنے والا سمجھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند