• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 600112

    عنوان:

    سونے سے پہلے آخری کلمہ, کلمہ طیبہ اور سوکر اٹھنے کے بعد پہلا کلمہ, کلمہ طیبہ پڑھنا

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ جب ہم جماعت میں جاتے ہے تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ سونے سے پہلے آخری کلمہ، کلمہ طیبہ اور سوکر اٹھنے کے بعد پہلا کلمہ، کلمہ طیبہ ہونا چاہئے ، کیا یہ سنّت ہے یا مستحب ہے یا ہمارے اسلاف کا طریقہ ہے ؟

    جواب نمبر: 600112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 88-61/H=02/1442

     کلمہٴ طیبہ کی کثرت تو بلاشبہ مطلوب ہے لیکن سونے اور بیدار ہونے کے وقت اُس کے مستحب یا سنت ہونے کی صراحت نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند