• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 600105

    عنوان:

    حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا کلیجہ چبانے والی روایت كیسی ہے؟

    سوال:

    ما صحة قصة أکل ہند بنت عتبة لکبد حمزة ؟

    جواب نمبر: 600105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 78-58/B=02/1442

     صحابہ کے احوال میں ”اسد الغابة“ معتبر کتاب مانی جاتی ہے۔ اس میں ہند بنت عتبہ کے حالات میں لکھا ہوا ہے۔ فلما قُتِل حمزة مَثَّلَتْ بہ وشَقَّت بطنہ واستخرجت کبدہ فلا کتہا فلم تطق إساغتہا ۔ فبلغ ذلک النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال لو أساغتہا لم تمسہا النار (اسد الغابة، ص: ۲۸۱، حرف الھاء)۔ اسی طرح حضرت ”حمزہ“ کے حالات میں صفحہ: ۶۸/ پر لکھا ہے ”وبقرت ہند بطن حمزة رضی اللہ عنہ فاخرجت کبدہ فجعلت تلوکہا فلم تسغہا فلفظتہا فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ”لو دخل بطنہا لم تمسہا النار“۔ (ص: ۶۸ ۶باب الحاء)

    اسد العابة کی دونوں روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ہند کا حضرت حمزہ کے جگر کا نکالنا اور اسے چبانا یہ واقعہ صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند