• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 59013

    عنوان: نئے مکان میں منتقل ہونے کے لیے سنت کیا ہے؟

    سوال: (۱) نئے مکان میں منتقل ہونے کے لیے سنت کیا ہے؟ (۲) کیا نئے مکان میں جماعت کے ساتھ فجر کی نماز پڑھنے کی اجازت ہے اگر چہ مسجد پاس میں ہو ؟

    جواب نمبر: 59013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 331-331/Sd=7/1436-U (۱) نئے مکان میں منتقل ہونے کے سلسلے میں کوئی مخصوص سنت تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں ملی، البتہ نئے مکان میں منتقل ہوتے وقت تنہا دو رکعت نفل پڑھ کر حفاظت وعافیت کی دعا کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔ (۲) جب کہ نئے مکان کے پاس مسجد موجود ہے تو فجر کی جماعت مسجد کے بجائے گھر پر کرنا جائز نہیں ہے، فرض نماز کو مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھنے کی بہت تاکید آئی ہے۔ بلا عذر مسجد کی جماعت ترک کرنا گناہ کا موجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند