• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 58433

    عنوان: کیا کسی کو پانی پلانے سے دو نفلوں کا ثواب ملتاہے؟ اوریہ ثواب پانی پینے والے کے ثواب سے کاٹا جاتاہے کیا؟ اور کیا ماں سے پانی مانگنا چاہئے؟

    سوال: کیا کسی کو پانی پلانے سے دو نفلوں کا ثواب ملتاہے؟ اوریہ ثواب پانی پینے والے کے ثواب سے کاٹا جاتاہے کیا؟ اور کیا ماں سے پانی مانگنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 58433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 565-565/M=6/1436-U کسی شخص کو پانی پلانے سے دو نفلوں کا ثواب ملنا کسی حدیث یا کوئی معتبر کتاب میں نظر نہیں گذرا، ہاں پیاسے شخص کو پانی پلانے سے ثواب ملتا ہے، ایک ضعیف حدیث میں ہے کہ اگر کسی نے کسی پیاسے کو پانی پلایا اور اس کو سیراب کردیا تو اس کے بدلے میں جنت کا ایک دروازہ اس کے لیے کھول دیا جاتا ہے، عن أبي جنیدة الفہري عن أبیہ عن جدہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”من سقی عطشانًا فأرواہ فتح لہ بابٌ من الجنة“ (الحدیث) ․․․ رواہ الطبراني في ”الکبیر“ وفیہ إسحاق بن عبد اللہ بن أبی فروة وہو ضعیف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: ۳/۱۳۱، رقم: ۴۷۲۳، ط: مکتبة القدسی القاہرة) ماں سے خدمت لینا بے ادبی ہے؛ لہٰذا ماں سے پانی نہ مانگنا چاہیے البتہ بوقت ضرورت ماں سے پانی مانگنے میں مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند