• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 57571

    عنوان: مصافحہ کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    سوال: مصافحہ کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 57571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 312-309/B=4/1436-U مصافحہ کا سب سے بہتر اور افضل طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھ سے کیا جائے اور اس طرح پر کیا جائے کہ ہرایک کا داہنا ہاتھ دونوں کے بیچ میں ہو، یہی سنت طریقہ ہے، بخاری شریف کی صحیح حدیث میں اسی طرح آیا ہوا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند