• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 57565

    عنوان: کیاکوئی ایسی حدیث ہے کہ "آپ صلی اللہ نے حضرت جبریل سے پوچھا کہ آپ کی عمر کتنی ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں مگر میں ایک ستارہ دیکھتا تھا جو 72000 سال میں ایک بار نظر آتا تھا اور میں نے وہ 2000 بار دیکھا ہے تو آپ صلی اللہ نے کہا کہ وہ ستارا میں ہوں" اگر یہ حدیث صحیح ہے تو اس کا مطلب کیا ہے ؟

    سوال: کیاکوئی ایسی حدیث ہے کہ "آپ صلی اللہ نے حضرت جبریل سے پوچھا کہ آپ کی عمر کتنی ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں مگر میں ایک ستارہ دیکھتا تھا جو 72000 سال میں ایک بار نظر آتا تھا اور میں نے وہ 2000 بار دیکھا ہے تو آپ صلی اللہ نے کہا کہ وہ ستارا میں ہوں" اگر یہ حدیث صحیح ہے تو اس کا مطلب کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 57565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 237-202/Sn=4/1436-U جی نہیں، اس طر ح کی کوئی حدیث بسیار تلاش کے باوجود حدیث کی کتابوں میں نہیں ملی، یہ بے اصل اور موضوع روایت معلوم ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند