• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 48535

    عنوان: ہمارے آقاصلی اللہ علی وسلم کون کون سی نفل نماز پڑھتے تھے؟

    سوال: ہمارے آقاصلی اللہ علی وسلم کون کون سی نفل نماز پڑھتے تھے؟

    جواب نمبر: 48535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1586-1235/B=1/1435-U نفلوں کا عملی ثبوت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے، لیکن اور کوئی ثبوت یعنی ترغیب کی روایات زیادہ ملتی ہیں، رات میں لمبی لمبی نمازیں پڑھنا کہ پائے مبارک پر ورم آجاتا تھا، نماز سفر، چاشت کی نماز پڑھنا، وتر کے بعد دو رکعت بیٹھ کر پڑھنا، آندھی آنے پر نماز پڑھنا، بادل گہرا آنے پر نماز پڑھنا، یہ سب تو عملاً ثابت ہے۔ البتہ اشراق، اوابین، نماز حاجت، نماز استخارہ، صلاة التسبیح، نماز استغفار یعنی صلاة التوبہ پڑھنا، صلاة تحیة الوضو، تحیة المسجد، دو رکعت مغرب سے پہلے پڑھنا، یہ سب نوافل زیادہ حدیث قولی سے ثابت ہیں، یعنی آپ نے ان کے پڑھنے کی ترغیب دی ہے اور اس کا اجر وثواب ارشاد فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند