• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 47875

    عنوان: کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ صبح کے وقت جسم کے 360 جوڑوں کو حرکت دی جائے

    سوال: کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ صبح کے وقت جسم کے 360 جوڑوں کو حرکت دی جائے تو بہت سی بیماریوں نہیں ہوں گی یا نماز ایک ایسی ورزش ہے کہ اس کو پڑھنے والا بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہے گا یا اس سے ملتی جلتی کوئی اور حدیث ؟ ایسی حدیث ہو تو باحوالہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 47875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1312-1294/N=11/1434-U مجھے ایسی کوئی حدیث معلوم نہیں البتہ حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد (۴:۳۳۲ مطبوعہ مکتبة المنار الاسلامیہ) میں نماز کے منافع وخواص ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے: ”نماز صحت وتندرستی کی حفاظت کرتی ہے، اذیت وتکلیف کو دفع کرتی ہے اور بیماریوں کو دور کرتی ہے“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند