• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 43081

    عنوان: دلائل الخیرات میں مذكور احادیث

    سوال: ایک بیان میں سنا ہے کہ ابن قیم کی کتاب دلائل الخیرات میں حدیث ہے کہ جو شخص محبّت سے درود شریف پڑھے خوا وہ دنیاکے کسی کونے میں بھی پڑھے وہ حضور خود سنتے ہے یہ بات کہا ں تک درست ہے ؟ اور اس حدیث شریف کا کیا مفہوم ہے؟

    جواب نمبر: 43081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 73-63/B=2/1434 یہ بات صحیح نہیں ہے بلکہ حدیث شریف اس طرح ہے کہ جب میرے پاس کوئی درود شریف پڑھتا ہے تو میں اسے سنتا ہوں اور جو کوئی دور سے میرے اوپر درود بھیجتا ہے وہ فرشتوں کے ذریعہ مجھ تک پہنچایا جاتا ہے۔ اور ”دلائل الخیرات“ ابن قیم کی نہیں وہ شیخ ابوعبد اللہ محمد بن سلیمان الجزلی کی لکھی ہوئی ہے۔ ہمیں دلائل الخیرات میں ذکر کردہ حدیث نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند