عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 4185
?علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین تک جانا پڑے? کیا یہ کوئی حدیث ہے؟
?علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین تک جانا پڑے? کیا یہ کوئی حدیث ہے؟
جواب نمبر: 4185
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 277=277/ م
?أطلبوا العلم ولو بالصین? حدیث ہے، اگرچہ بعض حضرات نے اس کو موضوع قرار دیا ہے، لیکن امام بیہقی -رحمہ اللہ- فرماتے ہیں اس کا متن مشہور ہے اور سند ضعیف ہے، امام مزی -رحمہ اللہ- کہتے ہیں متعدد طرق سے مروی ہونے کی بنا پر مجموعی اعتبار سے حسن کے درجہ کی ہے۔ قال البیھقي متنہ مشھور وإسنادہ ضعیف وقد روي من أوجہ کلھا ضعیفة وقال المزي لہ طرق ربما یصل بمجموعھا إلی الحسن (فیض القدیر)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند