• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 41357

    عنوان: حدیث کی تحقیق و تخریج درکار ہے

    سوال: کیا یہ حدیث صحیح اور قابلِ عمل ہے؟سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1096 حدیث مرفوع مکررات 9 متفق علیہ ہارون بن محمد بن بکار بن بلال، مروان بن محمد، عبدالعزیز بن محمد، محمد بن عبداللہ بن حسن، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم میں سے کوئی شخص سجدہ کرے تو اس کو چا ہئے کہ وہ پہلے دونوں ہاتھ کو زمین پر سہارا دے پھر گھٹنے رکھے اور اونٹ کی طرح نہ بیٹھے ۔ امید ہے کہ مفصل جواب دیں گے۔

    جواب نمبر: 41357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1811-398/B=11/1433 علامہ خطابی نے اس حدیث کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کے مقابلہ میں حضرت وائل بن حجر کی روایت زیادہ صحیح اور اَثبت ہے، حضرت وائل کی حدیث اس سے ایک دو حدیث پہلے آئی ہے اس میں یہ الفاظ ہیں: قال: رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا سجد وضع رکبتیہ قبل یدیہ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ میں جاتے تو پہلے اپنے دونوں گھٹنوں کو رکھتے اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھتے۔ یہ حدیث زیادہ صحیح ہے، بعض حضرات نے حضرت ابوہریرہ -رضی اللہ عنہ- کی حدیث کو منسوخ بھی مانا ہے۔ اور دونوں میں تطبیق اس طرح دی جاسکتی ہے کہ حضرت ابوہریرہ -رضی اللہ عنہ-کی حدیث بوڑھے اور کمزوروں کے لیے ہے اور حضرت وائل کی حدیث جوان اور طاقتور کے لیے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند