عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 4132
میں عقیق کی انگوٹھی پہنتا ہوں، کیا اس کا پہننا سنت ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر پتھر ہر شخص کو راس نہیں آتا ہے (خصوصا نیلم اور زرقوند وغیرہ )، کیا یہ بات صحیح ہے؟ کیا میں کوئی پتھر پہن سکتا ہوں؟
میں عقیق کی انگوٹھی پہنتا ہوں، کیا اس کا پہننا سنت ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر پتھر ہر شخص کو راس نہیں آتا ہے (خصوصا نیلم اور زرقوند وغیرہ )، کیا یہ بات صحیح ہے؟ کیا میں کوئی پتھر پہن سکتا ہوں؟
جواب نمبر: 4132
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 852=735/ ب
جی ہاں عقیق کی نگ والی انگوٹھی پہننا درست ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا پہننا ثابت ہے۔ درمختار اور فتاویٰ شامی میں یہ مسئلہ موجود ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند