• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 41193

    عنوان: كیا ضعیف حدیث قابل استدلال ہے؟

    سوال: ایک اہل حدیث کے تعلق سے ․․․․․․․عرض یہ ہے کہ ضعیف حدیث پر عمل کرنے کا اصول کیا ہے؟کیا ہم ضعیف حدیث کو سامنے رکھ کر استدلال میں پیش کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، میرے خدشات کو دور فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 41193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 860-866/N=10/1433 حدیث ضعیف کی مختلف قسمیں ہیں، ان میں سے بعض سے استدلال درست ہے اور بعض سے درست نہیں، تفصیل کے لیے حدیث اور فہم حدیث ص: ۴۲۴-۴۵۶ موٴلفہ مولانا مفتی عبداللہ صاحب معروفی استاذ شعبہٴ تخصص فی الحدیث دارالعلوم دیوبند کا مطالعہ کریں، یہ مضمون آپ کو موٴلف موصوف کے رسالہ: ”فضائل اعمال پر اعتراضات ایک اصولی جائزہ“ میں بھی مل سکتا ہے اور یہ رسالہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند