عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 40356
جواب نمبر: 40356
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1200-781/H=10/1433 ”کھڑے ہوکر پینا چاہیے“ یہ فرمان او رحکم کسی حدیث میں دیکھنا ہمیں یاد نہیں۔ ===================== جواب درست ہے، کیونکہ آب زمزم کھڑے ہوکر پینے کا حکم، میرے ناقص علم کے مطابق کسی روایت میں نہیں آیا لیکن بحوالہ شامی صحیحین شامی: ۲/۲۵ میں روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کھڑے ہوکر پیا ہے اس لیے محققین علماء کے نزدیک آب زمزم کھڑے ہوکر پینے کی اجازت ہے، کھڑے ہوکر پینا ضروری نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند