• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 3409

    عنوان:

    میں نے ایک آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اکثر صحابہ کرام (حضرت عمر رحمة اللہ علیہ) کا یہ خیال تھاکہ ابن سید دجال تھا، وہ یہ بھی کہہ رہاتھاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یقین نہیں تھا کہ آیا وہ دجال ہے یانہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 345/ ب= 302/ ب

    ابن صیاد کے اندر دجال کی کچھ علامتیں پائی جاتی تھیں اس لئے کچھ لوگ اسے دجال کہتے تھے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے دجال فرمایا۔ مشکوٰة شریف میں روایت موجود ہے لیکن یہ حقیقی دجال نہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں پیدا ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند