عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 26419
جواب نمبر: 26419
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1609=1242-11/1431
جہاں تک اسراف سے بچنے کی تعلیم ہے وہ ہرمباح چیز میں ہے اور جو چیز جس قدر ضرورت کی ہوگی اسی درجہ میں اس کے استعمال میں احتیاط اور کفایت کرنا ناقدری اور ضیاع سے بچانا لازم ہوگا، یہ تو شریعت کا عام حکم ہے، باقی جس بات کو آپ نے ایک عرب کے حوالہ سے حدیث کی طرف منسوب کیا ہے یہ حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔ انھیں عرب سے آپ حوالہ پوچھ کر لکھیں تو مزید تحقیق اس کی ان شاء اللہ لکھ دی جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند