• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 2367

    عنوان:

    کیا اس حدیث کی وضاحت فرماسکتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا درست ہے؟ (بحوالہ صحیح بخاری جلد اول، حدیث ۲۲۶، جلد سوم، حدیث ۶۵۱، فقہ السنہ جلداول ۱۹)

    سوال:

    کیا اس حدیث کی وضاحت فرماسکتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا درست ہے؟ (بحوالہ صحیح بخاری جلد اول، حدیث ۲۲۶، جلد سوم، حدیث ۶۵۱، فقہ السنہ جلداول ۱۹)

    جواب نمبر: 2367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 286/ د= 286/ د

     

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مستمرہ بیٹھ کر ہی پیشاب کرنے کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے اور تاکیداً اس سے روکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمول کو اورکھڑے ہوکر پیشاب سے ممانعت والی حدیثوں کو سامنے رکھنے سے معلوم ہوا کہ یہ ایک اتفاقیہ چیز تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورةً اختیار فرمائی تھی۔ ضرورت کی علماء و محدثین نے مختلف توجیہات ذکر فرمائی ہیں۔ مثلاً : (۱) بیان جواز کے لیے (۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف تھی اس بنا پر (۳) اس جگہ بیٹھنے کا مناسب موقع نہیں تھا وغیرہ۔ اسی لیے فقہاء نے بلا عذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کو مکروہ تحریمی کہا ہے۔ (عمدة القاری مرقاة المفاتیح)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند