• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 2343

    عنوان:

    صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی اچھی اردو شرح کے بارے میں بتائیں جس میں احادیث کی بہترین تشریح موجود ہو۔ 

    سوال:

    براہ کرم، صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی اچھی اردو شرح کے بارے میں بتائیں جس میں احادیث کی بہترین تشریح موجود ہو۔ اگر اپنے علمائے کرام میں سے کسی نیفتح الباری اور شرح نووی کا اردو ترجمہ کیا ہے تو از راہ کرم، مشورہ دیں کہ یہ سب کتابیں کہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں ، نیز بتائیں کہ ان کتابوں کی تشریح پاکستانی یا ہند ستانی علماء نے کی ہے ؟مطبع کا نام بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 2343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1041/ ج= 1041/ ج

     

    صحیحین کی کوئی مکمل ومفصل اردو شرح نظر سے نہیں گزرری، البتہ بخاری شریف کا ایک ترجمہ مع مختصر شرح تفہیم الباری ترجمہ ومختصر شرح بخاری کے نام سے مکتبہ فیض القرآن، دیوبند سے شائع ہوا ہے، مسلم شریف کا بھی ایک ترجمہ اسی نوعیت کا ہے جو ترجمہ مسلم شریف مع مختصر شرح کے نام سے دارالاشاعت ، اردو بازار، کراچی سے شائع ہوا ہے۔ فتح الباری یا شرح نووی کا کوئی ترجمہ ہمارے علم میں نہیں۔ ابھی یہ معلوم ہوا کہ بخاری کی ایک مفصل شرحِ اردو مع ترجمہ نصر الباری کے نام سے زکریا بکڈپو دیوبند سے شائع ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند