• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 22109

    عنوان: میں ایک حدیث کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ جب کوئی سجدہ تلاوت کرتا ہے تو شیطان چلاتا ہے اور دکھی ہوتاہے ، براہ کرم، اردو ترجمہ کے ساتھ حدیث کا حوالہ دیں۔ 

    سوال: میں ایک حدیث کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ جب کوئی سجدہ تلاوت کرتا ہے تو شیطان چلاتا ہے اور دکھی ہوتاہے ، براہ کرم، اردو ترجمہ کے ساتھ حدیث کا حوالہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 22109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):963=786-6/1431

    اس طرح کا مضمون حدیث شریف میں والد ہے، مسلم شریف میں ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب ابن آدم آیت سجدہ تلاوت کرکے سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتا ہوا اس سے دور چلا جاتا ہے، کہتا ہے، ہائے میری ہلاکت! ابن آدم کو سجدہ کا حکم دیا گیا اور اس نے سجدہ کیا تو اس کے لیے جنت ہے اور مجھے سجدہ کا حکم دیا گیا اور میں نے سجدہ کرنے سے انکار کیا تو میرے لیے جہنم ہے: وفي الحدیث عن أبي ہریرة -رضي اللہ عنہ- قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا قرأ ابن آدم السجدة فسجد اعتزل الشیطان یبکي یقول: یا ویلتی! أُمر ابن آدم بالسجود فسجد فلہ الجنة وأُمرتُ بالسجود فأبیتُ فلي النار․ رواہ مسلم (مشکاة: ۸۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند