• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 178155

    عنوان: كیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی ایک مٹھی سے زیادہ نہیں بڑھتی تھی؟

    سوال: میرے ایک عزیز کے مطابق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی ایک مٹھی سے زیادہ بڑھتی ہی نہیں تھی۔ اس وجہ سے ایک مٹھی داڑھی سنت ہے ۔ کیا کسی صحیح حدیث سے ایسا ثابت ہے ؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیے ۔

    جواب نمبر: 178155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 784-606/B=09/1441

    ایسی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گذری کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی مبارک ایک مشت سے زیادہ بڑھتی ہی نہ تھی۔ صحیح بخاری میں یہ روایت ضرور آئی ہے کہ حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ جب حج اور عمرہ کرتے اور احرام سے نکلتے تھے تو اپنی ڈاڑھی کا ایک مشت سے زاید قینچی سے کاٹ دیا کرتے تھے۔ اور بخاری کے حاشیہ پر ہے کہ اسی طرح حضرت ابو ہریرة رضی اللہ عنہ سے بھی ثابت ہے۔ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھی ایک شخص کی ڈاڑھی ایک مشت سے زائد کاٹ دی تھی۔ (صحیح بخاری: ۲/۸۷۵، طبع دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند