• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 176522

    عنوان: حسن لذاتہ اور حسن لغیرہ کسے کہتے ہیں ؟

    سوال: حسن لذاتہ اور حسن لغیرہ کسے کہتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 176522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:372-480/sd=6/1441

    حسن لذاتہ: وہ حدیث ہے جس کا کوئی راوی خفیف الضبط ہو( یعنی اس کی یاد داشت ناقص ہو) اور صحیح لذاتہ کی سب شرطیں اس میں موجود ہوں( یعنی روات کی عدالت، سند کا اتصال، اسناد کا علت خفیہ سے پاک ہونا اور روایت کا شاذ نہ ہونا) اور حسن لغیرہ : وہ حدیث ہے جس کے کسی راوی میں ثقاہت کی تمام صفات یا بعض صفات نہ پائی جاتی ہوں؛ مگر تعدد طرق سے نقصان کی تلافی ہوگئی ہو، مثلا: کسی حدیث کا راوی مستور الحال ہو یا ضعف حافظہ کی وجہ سے ضعیف ہو؛ مگر تعدد طرق کی وجہ سے قبولیت راجح ہوگئی ہو۔( تحفة الدرر، ص: ۱۷، ۱۸، موٴلفہ : حضرت مفتی سعید صاحب پالن پوری، مکتبہ عمر فاروق، کراچی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند