• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 175812

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم او ر حضرت یوسف علیہ السلام میں سب سے زیادہ حسین وجمیل کون تھا؟ اس سلسلہ میں ایک حدیث کی تحقیق

    سوال: ایسی کوئی حدیث ہے جس میں ہو کہ: آپ ﷺ نے فرمایا کہ حضرت یوسف علیہ السلام سب سے زیادہ خوب صورت ہیں جس کے جواب میں صحابہ کرام نے فرمایا کہ نہیں جمال سب سے زیادہ آپ یعنی نبی پاک ﷺ میں ہیں، جو سن کر آپ خاموش رہے ۔ جب آپ ﷺ تمام انبیاء کے سردار ہیں تو کیام تمام انبیاء کرام کو آپ ﷺ کا غلام کہنا جائز ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیںَ۔ فجزاکم اللہ خیرا واحسن الجز

    جواب نمبر: 175812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:406-323/N=5/1441

    سوال میں حدیث کے عنوان سے جو مضمون نقل کیا گیا ہے، اس مضمون کی کوئی حدیث ذخیرہٴ احادیث میں احقر کی نظر سے نہیں گذری؛ البتہ حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت یوسف علیہ السلام دونوں میں سب سے زیادہ خوب صورت، حسین وجمیل کون ہے؟ اس سلسلہ میں ویب سائٹ پر موجود فتوی آئی ڈی نمبر: ۱۷۰۱۲۶(ڈاک بہی نمبر: ۷۸۲/ن، ۹۲/ت /ن، ۱۴۴۰ھ)، ملاحظہ فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند