• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 174879

    عنوان: کیا کھانے سے پہلے نمک چکھنا سنت ہے؟

    سوال: کیا کھانے سے پہلے نمک چکھنا سنت ہے؟

    جواب نمبر: 174879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:245-212/sd=4/1441

    کھانے کے نمک سے شروع اور نمک پر ختم کرنے کا ذکر بعض حدیثوں میں مذکور ہے؛ لیکن محدثین کی تحقیق کے مطابق ایسی احادیث بہت ضعیف ہیں؛ اس لیے اس کو مستقل سنت یا مستحب نہیں کہا جاسکتا؛ البتہ اس کی اصل کسی درجہ میں چونکہ موجود ہے، اس لیے بالکلیہ انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: امداد الفتاوی ۴/۱۱۲، کھانے کو نمک سے شروع اور نمک پر ختم کرنے کی روایت کی تحقیق، ط: مکتبہ دارالعلوم کراچی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند