• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 174806

    عنوان: مرد اور عورت کے لیے سنتی لباس کیا ہے؟

    سوال: مرد اور عورت کے لیے سنتی لباس کیا ہے؟ کیا عرب ممالک میں جو لباس لگا پہنتے ہیں وہ سنت ہے؟ نہ ہمارے ہندوستان پاکستان میں جو لگا پہنتے ہیں وہ سنت ہے؟ اور عورت کو ساڑی پہننا کیسا ہے؟ مہربانی کرکے تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 174806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 291-352/M=04/1441

    جو لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ و صحابیات سے ثابت ہے وہ سنتی لباس ہے، متقی علماء و صلحاء کا لباس بھی مستحب ہے، جُبّہ ، قمیص، لنگی، ٹوپی، عمامہ وغیرہ مردوں کے لئے مسنون لباس ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص پسند تھی جس کی آستین ہاتھ کے گٹے تک ہوتی تھی، عورتوں کے لئے شلوار ، قمیص، خمار وغیرہ سنتی لباس ہیں، عورت ساڑی پہن سکتی ہے بشرطیکہ ستر مکمل ڈھپ جائے اور غیر قوم کی عورتوں کا خاص پہناوا نہ ہو، اگر کسی علاقے میں ساڑی صرف غیرمسلم عورتیں پہنتی ہوں وہاں مسلم عورتوں کو پہننے سے بچنا چاہئے۔ لگا کونسا لباس ہے؟ اس کی وضاحت فرما کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند