• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 174541

    عنوان: كیا دو مصیبتوں /میں سے ہلكی مصیبت اختیار كرنے كا حكم حدیث میں ہے؟

    سوال: آج کل عام طور پر مسلمان ایک حدیث کو بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی دو مصیبت میں ہو تو ہلکی مصیبت کو اختیار کر لو" جس کی وجہ سے مسلمانوں نے کئی حرام کاریوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اس حدیث کی کیا حیثیت ہے؟ اور کس کتاب میں یہ حدیث موجود ہے؟ کیونکہ آج کل کچھ لوگ علماء کا سہارا لیکر ان باتوں کو عام کرتے ہیں،انہیں بتایا جائے کہ جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ گڑھے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔

    جواب نمبر: 174541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:268-238/L=3/1441

    آپ نے جو جملہ نقل کیا ہے یہ حدیث نہیں ہے ،فقہ کا ایک اصول اور ضابطہ ہے ،اورسخت مجبوری میں بسا اوقات اس کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہوتی ہے ؛لیکن اس کے مطابق حکم بتانا یا کسی حکم کی تخریج کرنا یہ ہر ایک کاکام نہیں ؛اس لیے اگر اس طرح کی کوئی بات پیش آجائے تو کسی بڑے عالم یا مفتی سے مسئلہ پوچھ کر اس کے بعد ہی عمل کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند