• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 173542

    عنوان: دس جنتی جانور والی حدیث كی تحقیق

    سوال: کیا دس جنتی جانوروں والی حدیث حدیث ثابت اور صحیح حدیث ہے ، یا یہ کہ یہ اسرائیلیات میں سے ہے ؟ اور ایک غیر ثابت شدہ بات مسلمانوں میں مشہور ہو گئی ہے ؟

    جواب نمبر: 173542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 110-80/B=02/1441

    دس جنتی جانوروں والی حدیث اسرائیلی روایت ہے قرآن و احادیث میں اس کا ثبوت نہیں ملتا؛ اس لئے نہ ہم اس کی تصدیق کریں گے نہ تکذیب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند