• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 169610

    عنوان: كیا عام آدمی بھی حدیث سنا سكتا ہے؟

    سوال: حضرات میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی کو صحیح حدیث سنانا گناہ ہے جس سے کسی کی غلط فہمی دور ہو جائے اور حق بات ظاہر ہو جائے کیونکہ مجھے کسی نے کہا ہے کہ حدیث شریف صرف عالِم ہی سنا سکتا ہے کوئی آم مسلمان نہیں؟ براہ کرم جواب جلدی ہی فراہم کریں۔

    جواب نمبر: 169610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:706-604/sn=8/1440

    بہتر تو یہی ہے کہ حدیث عالم دین ہی بتلائے؛ باقی اگر کسی غیر عالم نے کسی معتمد عالم یا کسی معتبر کتاب میں کوئی حدیث صحیح صحیح سنی یا پڑھی ہے تو وہ اس معتبر کتاب یا عالم کے حوالے سے حدیث دوسروں کو بتاسکتا ہے، یہ گناہ نہیں ہے؛ البتہ حدیث سے از خود استنباط اور استخراج سے احتراز ضروری ہے، اسی طرح بلا حوالہ صرف یہ کہہ کر کہ بزرگوں سے سنا، بڑوں سے سنا، احادیث بیان کرنے سے احتراز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند