• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 169136

    عنوان: کیا کدو کھانے کو سنت کہے سکتے ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نبی علیہ السلام کو کدو کھانا پسند تھا جیسا کہ بخاری شریف کی روایت سے معلوم ہوتا ہے تو کیا کدو کھانے کو سنت کہے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 169136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:732-648/L=7/1440

    سنت کہہ سکتے ہیں ؛البتہ کھانے پینے اور پہننے وغیرہ کی چیزوں کا تعلق سنن زوائد سے ہے اور ان چیزوں میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع شرف وفضیلت اور ثواب کا باعث ہے ،ہر مسلمان کو ان امور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی کوشش کرنی چاہیے ۔

    قال أنس بن مالک: فذہبت مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلی ذلک الطعام، فقرب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خبزا من شعیر ومرقا فیہ دباء وقدید ، قال أنس: فرأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یتتبع الدباء من حوالی الصحفة ، قال: فلم أزل أحب الدباء منذ یومئذ) الصحیح لمسلم ) وفی حاشیة النووی: فیہ فوائد منہا إجابة الدعوة وإباحة کسب الخیاط وإباحة المرق وفضیلة أکل الدباء وأنہ یستحب أن یحب الدباء وکذلک کل شء کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحبہ وأنہ یحرص علی تحصیل ذلک(حاشیةالنووی علی مسلم:2/180‏، باب جواز أكل المرق... ط: النسخۃ الہندیۃ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند