• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 1685

    عنوان:

    Â’اللہ نے کہا ہے کہ اگر میرے بعدسجدہ کسی کو اور کے لیے جائز ہوتا تو عورتوں کے لیے ان کے شوہر ہوتے‘ یہ قرآن پاک میں کہاں مل سکتاہے؟ براہ کرم، مطلع فرمائیں۔

    سوال:

    Â’اللہ نے کہا ہے کہ اگر میرے بعدسجدہ کسی کو اور کے لیے جائز ہوتا تو عورتوں کے لیے ان کے شوہر ہوتے‘ یہ قرآن پاک میں کہاں مل سکتاہے؟ براہ کرم، مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 652/ ن= 656/ ن

    یہ قرآن شریف کی کوئی آیت نہیں ہے، بلکہ حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کا حکم دیتا توعورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کے لیے سجدہ کریں فقال: لا تفعلوا لو کنت آمر أحدًا أن یسجد لأحد لأمرت النساء أن یسجدن لأزواجھن لما جعل اللّہ لھم علیھن من حق (رواہ أبوداوٴد، مشکوٰة: ص۲۸۲)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند