• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166152

    عنوان: ایک حدیث ”میری امت کے ذی عزت لوگ قرآن کے حفاظ اور رات کو عبادت کرنے والے حضرات ہیں “ کی تحقیق

    سوال: میری امت کے ذی عزت لوگ قرآن حفاظ اور رات کو عبادت کرنے والے حضرات ہیں سندا ًیہ روایت کیسی ہے ؟اور فضائل میں اس حدیث کو بیان کرنا شرعا کیسا ہے ؟ ۔ البیہقیی/حدیث 2447 الطبرانی الکبیر125/12

    جواب نمبر: 166152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:153-174/N=4/1440

     یہ حدیث مشکوة شریف میں امام بیہقی کی شعب الایمان کے حوالہ سے نقل کی گئی ہے اور ملا علی قارینے مرقات میں میرک کے حوالہ سے فرمایا کہ اس کی سند ضعیف ہے (مرقات المفاتیح) ؛ کیوں کہ اس میں ایک راوی: سعد بن سعید جرجانی ، ضعیف ہے (مجمع الزوائد) ؛ البتہ اس کا ضعف چوں کہ شدید نہیں ہے؛ اس لیے فضائل میں اس کا بیان کرنا درست ہوگا۔

    عن ابن عباسقال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أشراف أمتي حملة القرآن وأصحاب اللیل، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (مشکاة المصابیح، کتاب الصلاة، باب التحریض علی قیام اللیل، الفصل الثالث، ص: ۱۱۰، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ، قال میرک: ورواہ ابن أبي الدنیا وإسنادہ ضعیف (مرقاة المفاتیح، ۳: ۲۸۳، ط: دار الکتب العلمیة بیروت) ، وفیہ سعد بن سعید الجرجاني وھو ضعیف (مجمع الزوائد، کتاب التفسیر ، ۷: ۳۳۵، رقم الحدیث: ۱۱۶۴۰، ط: دار الفکر للطباعة والنشر والتوزیع، بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند