• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 164353

    عنوان: علماء سے متعلق قیامت کی نشانی

    سوال: قرآن وحدیث میں علماء کے بارے میں قیامت کی کون کون سی علامات بیان کی گئی ہے یعنی علماء میں کون کون سے فتنے ظاہر ہوں گے ۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1452-1314/H=1/1440

    الاعتدال فی مراتب الرجال المعروف بہ اسلامی سیاست میں ہے ”حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اخیر زمانہ میں (قیامت کے قریب) عابد لوگ (یعنی صوفی) جاہل ہوں گے اورعالمِ فاسق (ہوں گے) ص:۱۹۸و ص۱۹۹ (مطبوعہ مکتبة الاتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند